ننھےبچے نے اپنی والدہ کو کیسے پہچانا۔۔؟

Mar 12, 2022 | 12:19:PM

(ویب ڈیسک)ایک ننھے بچے نے گھونگٹ  میں چھپی دوسری خواتین کی موجودگی میں اپنی ماں کو پہچان لیا۔

کہتے ہیں ماں سیکڑوں افراد کی بھیڑ میں بھی اپنے لخت جگر کو پہچان لیتی ہے ،جبکہ ایک چھوٹے سے بچے نے اپنی ماں کو گھونگھٹ ڈالے متعدد خواتین میں بھی پہچان لیا۔

ایک ننھا سا بچہ اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہا ہے جبکہ اس دوران اس بچے کے سامنے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے، گھونگٹ ڈالے 4 خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔گھونگٹ میں ایک ہی جیسی نظر آنے والی یہ چاروں خواتین بچے کو اپنی جانب بُلا بھی رہی ہیں اور گود میں اٹھانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں جبکہ اس کوشش کے باوجود بچہ بالکل بھی گھبرائے یا تذبذب کا شکار ہوئے بغیر اپنی والدہ کو پہچان کر اُس کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کرشماتی درخت سوہانجنا کی حیران کن خصوصیات

مزیدخبریں