سرکاری ملازمت کے منتظر نوجوانوں کیلئے بری خبر !!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین ریلوے نےسرکاری ملازمت کےمنتظر پڑھے لکھے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، 11 ہزار خالی آسامیوں ختم کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ چیئرمین پاکستان ریلوے حبیب الرحمان کی ہدایت پر کیاگیا۔ شعبہ پرسانل کو آسامیوں کی تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ہیڈکوارٹر کی مرتب شدہ رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے اخراجات میں کمی کیلئےگریڈ1 تا16 کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایسے میں روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نوجوان کو شدید مایوسی اور دھچکا پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے بعد سیاست پر بھی ’سٹہ‘ شروع۔ عدم اعتماد کا ریٹ کیا ؟جانیے
واضح رہے کہ ملک میں بیروزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مختلف سرکاری آسامیوں کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش