لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں لیکن۔سارہ لورین کا اہم انکشاف

Mar 12, 2022 | 13:33:PM
سارہ لورین، فائل فوٹو
کیپشن: سارہ لورین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے بتایا ہے کہ میری زندگی میں جو ہو رہا تھا و ہ سمجھ سے بالاتر تھا، میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے  ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیرئیر کی مشکلات، نام اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھی۔اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی وڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔

 سارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی وڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔

اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں، یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔

سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    علیم خان لندن مشن مکمل کر کےلاہور پہنچ گئے