پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ظہیر عباس نے اہم پیشگوئی کر دی

Mar 12, 2022 | 13:57:PM

 (ویب ڈیسک)ظہیر عباس نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین  ڈان بریڈ مین  ظہیر عباس نے کہا کہ آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجی ہے جس پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آسٹریلین ٹیم کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہو گا اور لوگ انجوائےکریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں، ہمیں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے ظہیر عباس کا کہنا تھا ٹاس کوئی بھی جیتے کھیل کا تیسرا چوتھا دن اہم ہو گا، اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ مشکل ہو گی۔

ظہیر عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرنا جانتے ہیں اس لیے آسٹریلیا کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں لیکن۔سارہ لورین کا اہم انکشاف

مزیدخبریں