(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پانچ سیٹ والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں ، میں ان میں سے نہیں ، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اپوزیشن کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصار السلام، بیت السلام ملیشیا سمیت کسی کو بھی اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
شیخ رشید نے کہا ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہوگا ایسا نہ ہوکہ آپ کو 10 سال انتظارکرنا پڑے،وزیراعظم عمران خان کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی پرواز میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان لندن مشن مکمل کر کےلاہور پہنچ گئے
پانچ سیٹ والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں، شیخ رشید
Mar 12, 2022 | 15:00:PM