یونیورسٹیز میں ایچ کی سی نئی پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ

Mar 12, 2022 | 15:22:PM

  (24 نیوز)یونیورسٹیز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایچ ای سی نے بیسک پے سکیل کی ریکروٹمنٹ پالیسی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز میں  اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے سات رکنی وائس چانسلرز کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وائس چانسلرز کمیٹی ایک مہینہ میں ریکروٹمنٹ پالیسی کی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی میں وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر بشری مرزا، وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر اصغر زیدی شامل  ہیں ۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں  چاروں صوبوں سے وائس چانسلرز اور وزارت تعلیم کے نمائندے  بھی شامل  ہیں۔

 وائس چانسلرز کمیٹی کی سفارشات کے بعد ایچ ای سی ٹیچرز ریکروٹمنٹ کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹیوں میں یکساں ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا اختیار ایچ ای سی کے پاس ہے، ایچ ای سی کی ریکروٹمنٹ پالیسی ہی یونیورسٹیوں میں نافذ کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر
 یادرہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے صوبوں کو یونیورسٹیوں میں مداخلت سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش

مزیدخبریں