شادی کیلئے لڑکی کے باپ کو نازیبا ویڈیو سے بلیک میل کرنالڑکے کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں شادی کیلئے لڑکی کے باپ کو غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ رشتے سے انکار پر ملزم کاشف نے لڑکی کے باپ کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، ملزم نے لڑکی کے باپ سے دوستی کرکے ویڈیوز بنائیں، ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کاشف نے رشتے کیلئے لڑکی کے باپ پر دباؤ ڈالا، رشتہ نہ دینے پر ملزم نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی،ملزم نے لڑکی کے باپ کو فون پر کئی بار دھمکیاں بھی دی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم اپنی ہم جماعت لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والد نے شادی سے انکار کر دیا تھا، عدالت سے ملزم کا تین روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری کاجھانسہ۔3 اوباشوں نےخاتون کا ایسا حال کیا کہ یقین کرنا مشکل