ترین گروپ کی علیم خان سے ملاقات ، عثمان بزدار سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کی وطن واپسی پر ترین گروپ بھی متحرک ہو گیا۔ترین گروپ کی علیم خان سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان نے آج لاہورمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ عون چودھری کی قیادت میں ترین گروپ لاہور میں علیم خان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پرپہنچا۔ وفد میں سعید اکبر نوانی ، خالد محمود، عائشہ نواز چودھری، ہارون گل سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے مطالبہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق علیم خان نے ترین گروپ کو دورہ لندن سے متعلق آگاہ کیا۔ شرکا نے ملاقات میں سیاسی رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہوگا ، شیخ رشید احمد