سابق صدر آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی ۔وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

Mar 12, 2022 | 16:21:PM

  (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست داٸر کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور مدثر عمر بودلہ نے عدیل چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم نے آصف زرداری کو عوامی مجمع میں جان سے مارنے کی دھمکی دی ، عمران خان نے آصف زرداری کو اپنی بندوق کے نشانے پر ہونے کا بیان دیا ۔ اس  بیان سے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوف و ہراس پھیلا ۔

 یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  عدالت وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے متعلقہ پولیس سے 24 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے منتظر نوجوانوں کیلئے بری خبر !!

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں خطاب کے دوران سابق صدر آصف زرداری کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں