آپکی ہدایت پر گرفتاریاں ہوئیں، مولانا عبدالغفورحیدری کا وزیرداخلہ شیخ رشید سے شکوہ

Mar 12, 2022 | 17:51:PM
ے یو آئی، رہنما ،مولانا عبدالغفور،حیدری
کیپشن: ے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر ملاقات ۔مولانا عبدالغفورحیدری کا وزیرداخلہ شیخ رشید سے شکوہ ۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے شیخ رشید سے ملاقات میں کہا کہ  گزشتہ روز آپ کے کہنے پر پارلیمنٹ لاجز میں تماشہ لگا،آپکی ایما پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہوا، انہوں نے کہا کہ آپکی ہدایت پر ہمارے معزز ممبران کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے جے یو آئی کے رہنما وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ نے کہا انصارالسلام پر پابندی ہے، افسوس کی بات ہے وزیرداخلہ کو علم نہیں کس تنظیم پر پابندی ہے اور کس پر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنی اس بے عزتی کا بدلا ضرور لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی بند کرنیکا فیصلہ