ق لیگ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کب کریگی؟ چودھری شجاعت کا بڑا اعلان 

Mar 12, 2022 | 18:26:PM
تحریک عدم اعتماد، حکومت، مسلم لیگ ق، اہم مشاورتی اجلاس ختم
کیپشن: چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج (اتوار) کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آ باد میں ہوا جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ق لیگ کے قائدین کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ پائے جس کے باعث آج (اتوار) کو دوبارہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں ،آج کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید سٹوڈنٹ لائف میں ق لیگ کے قائدین کے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے ، مونس الٰہی