ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب، اہم اعلان متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترین گروپ کا اہم اجلاس پیر کو لاہور میں ہو گا،اجلاس جہانگیر ترین کی لاہور کی رہائشگاہ پر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے وہی پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی بھی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ،ترین گروپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی پر بضد ہے ،پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی علیم خان بھی جہانگیر ترین سے جا ملے ہیں اور ناراض رہنماﺅں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب حکومت کی جانب سے ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کی کوششیں جاری ہے۔
ترین گروپ نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی لاہور کی رہائشگاہ پر ہو گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق میں تحریک عدم اعتماد اورمائنس بزدار پر مشاورت ہو گی،ترین گروپ کی جانب سے پیر کو اہم اعلان متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت یا اپوزیشن ؟ق لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ختم