یوکرین میں ہتھیاروں کی مانگ،امریکا نے خصوصی ٹیم کا سہارا لے لیا

Mar 12, 2022 | 18:52:PM
امریکی،وزارت ،دفاع ،پینٹاگان ،عمارت
کیپشن: امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی عمارت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزارت دفاع پینٹاگان نے نئے ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم کا سہارا لے لیا۔ان ہتھیاروں میں ڈرون طیاروں کو گرانے کے لئےاستعمال ہونے والا دفاعی نظام شامل ہے۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذمے داران کا کہنا ہے کہ یہ نظام یوکرین کے حوالے کیا جائے گا تا کہ وہ روسی حملے کا مقابلہ کر سکے۔ مذکورہ خصوصی ٹیم موجودہ ہتھیار یورپ میں امریکا کے حلیفوں کو منتقل کرنے کے لئے کام کرے گی تا کہ انہیں یوکرین کے دارالحکومت پہنچایا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں خصوصی ٹیم نے یورپ میں حلیفوں کی ہتھیاروں کی طلب کو ترجیح دینے کے لئے کام تیز کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پینٹاگان نے کچھ عرصہ قبل دفاعی صنعت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈرون طیاروں کو معطل کرنے یا مار گرانے کے واسطے استعمال ہونے والا نظام فراہم کرے۔ یہ نظام اور آلات 120 روز کے اندر حوالے کئے جانے کے لئے تیار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی فوج کی کیف کی طرف پیش قدمی،حملوں میں تیزی آگئی