حکومت عوام کی پریشانیوں سے آگاہ، ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے، وزیراعظم عمران خان

Mar 12, 2022 | 19:13:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے آگاہ ہے،ہر ممکن سہولت میسر کریں گے ، حکومت نے پٹرول 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک میں بہتری آئی ،ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید سٹوڈنٹ لائف میں ق لیگ کے قائدین کے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے ، مونس الٰہی

مزیدخبریں