(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ روس میں اس خدمت پر پابندی سے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق روس نے تصاویر اور وڈیوز کے حوالے سے مشہور ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا سبب ماسکو کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ الزام عائد کرنا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف تشدد پر اشتعال دلا رہی ہے۔روس میں انسٹاگرام پر پابندی کا فیصلہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی درخواست پر عمل میں آیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل روس نے فیس بک پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام کی پریشانیوں سے آگاہ، ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے، وزیراعظم عمران خان