(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو زبردستی ساتھ رکھنے میں ناکامی ہو ،جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہے ہوں؟۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہاہے کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو زبردستی ساتھ رکھنے میں ناکامی ،جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہے ہوں؟یہ حکومت نہیں ذلت ہے ، شرمندگی ہے !
نائب صدر ن لیگ نے شاعر مشرق کے شعر کی ایک لائن لکھتے ہوئے کہاکہ اے طاہر لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی ،جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی!مگر یہ عزت والے انسان کے لئے ہے، آپ کے لئے نہیں ،مریم نواز کاکہناتھا کہ کسی کو مخلصانہ مشورہ دینا کوئی بری بات نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کا بارات کے استقبال میں رقص، دلہاکی آنکھوں میں آنسو، ویڈیو وائرل