فلم ’آئی وِل میٹ یو دیئر‘پر پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے فلم ’آئی وِل میٹ یو دیئر‘ (I'll Meet You There)پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز نے پاکستانی نژاد امریکی فلمساز ارم پروین بلال اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار فرحان طاہر کی فلم ’آئی وِل میٹ یو دیئر‘ پر ملک میں اس کی شیڈول تھیٹر ریلیز سے ایک ہفتہ قبل پابندی لگا دی ہے۔پاکستانی فلم سنسرز بورڈ نے اس فلم کو اس بنیاد پر عوامی نمائش کے لئے نامناسب پایا کہ یہ "حقیقی پاکستانی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتی، مسلمانوں کی منفی تصویر پیش کرتی ہے" اور "پاکستان کی سماجی اور ثقافتی اقدار" کے خلاف ہے۔ سنسرز بورڈ نے ان بنیادوں پر فلم کو سنسرشپ سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے.رپورٹ کے مطابق اس فلم میں فرحان طاہر کے علاوہ پاکستان کے معروف اداکار محمد قوی خان نے بھی اداکاری کی ہے۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں نکیتا تیوانی، شیتل شیٹھ، شاﺅن پرسنز، اینڈریا سیری، نیتن مدن، مائیکل پیمبرٹن، سمرت چکرورتی اور رچت تریہن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے اہم خبر دیدی، 8 کروڑ صارفین متاثر