بی اے پی اپنا فیصلہ خود کریگی، جام کمال کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

Mar 12, 2022 | 23:40:PM
سابق ,وزیراعلیٰ ,جام کمال ,خان
کیپشن: سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان جس میں انہوں نےکہا کہ’بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کاساتھ دے گی‘ پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر ایک پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بی اے پی اپنے فیصلے خود کرے گی شیخ رشید نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ نےاپنے پیغام کے ساتھ کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ کی نیوز کانفرنس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سیٹ والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں، شیخ رشید