سر کی جوئیں آپ کیلئے گھمبیر مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں، ماہرین نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سر کی جوئیں مختلف بیماریوں کا باعث سکتی ہیں یہاں تک کہ یہ آپ کیلئے سر درد کی وجہ بھی بن سکتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق واٹ اف شو کے نام سے مختلف تکنیکی ، سائنسی و سماجی موضوعات پر ویڈیو ز بنانے والے ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا ہے کہ سر جوئیں ایک گھمبیر مسئلہ پید اکر سکتی ہیں اگر آپ نے انہیں سنجیدہ نہ لیا۔
ٹک ٹاکر کے مطابق جوئیں ایک مادہ ایک دن میں 10 انڈے دیتی ہے جن میں سے 9 دن میں بچے نکل آتے ہیں اور 14دن کی جوئیں دوبارہ سے انڈے دے دیتی ہیں ، جو کہ روز آپ کا خون چوس کر زندہ رہتی ہیں اور روز بروز 10 گنا کی صورت میں افزائش نسل بھی کرتی ہیں ، ٹک ٹاکر کے مطابق اگر آپ نے ایک ماہ تک سر کی جوئیں کا علاج نہ کیا تو یہ تقریباً20 ہزار تک کی تعداد تک پہنچ سکتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے جوئیں آپ کے سر تک نہ پہنچیں اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ تولیہ کنگا یہ پھر کسی سے جھپی ڈالتے وقت احتیاط کریں اور اپنے سر کو روز دھوئیں تا کہ آس مشکل میں نہ پھنس سکیں۔