پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم)پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا ،عمران خان نے بابر اعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے ہدایت کی،عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرکے دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے ۔لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خالف ورزی کررہی ہے ۔پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔
ضرور پڑھیں :لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ ،رینجرزطلب
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے ،تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا ،اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا ،الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آہینی حق ہے ،پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے ۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کو آہنی زنجیر لگا کر بند کردیا گیا،ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کو اندر سے تالا لگایا گیا،ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کے اندرونی اطراف پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے،شاہ محمود قریشی،فواد چودھری نے ہائیکورٹ میں دفعہ 144کیخلاف پٹیشن دائر کرنی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما پٹیشن دائر کئے بغیر ہائیکورٹ سے روانہ،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری ، شبلی فراز ، اسلم اقبال زمان پارک چلے گئے۔
جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس پہنچ گئیں،ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ اسلم اقبال بھی دفترپہنچے،درخواست الیکشن کمیشن جمع کروانے کے بعد یاسمین راشد اور اسلم اقبال نے پریس کانفرنس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کے آج ہم نے صوبائی الیکشن کمیشن پٹیشن دائر کی کیونکہ آج ریلی کو روکا گیا ہے اور دفعہ 144 لگائی گئی لاہور میں انتخابی شیڈول جاری ہونے کے دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہوسکتا ،اس سے قبل 8 مارچ کو دفعہ 144 کا نافذ کیا گیا تھا ،آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی گئی ہے، ہم پرامن پارٹی ہیں۔