طلبا و طالبات کیلیے میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کا سفر مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت نے لاہور کے طلباء کو بھی بڑا ریلیف دے دیا ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا ،اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین ،میٹرو بس سروس پرسفرکرنیوالےطلباوطالبات کیلئےبڑاریلیف ،یونیفارم میں طلباوطالبات کواورنج لائن میٹروٹرین،میٹروبس پرمفت سفرکی سہولت ہوگی۔
انرجی ڈیپارٹمنٹ کو انرجی سیونگ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری دفاترمیں بجلی کےاستعمال شدہ یونٹس میں کمی لانےکی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر محکمے کو توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردیں۔سیکرٹریزسےبجلی کےاستعمال کےحوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔
اجلاس میں خلاف ضابطہ56کمپنیوں کونمک کی کان کنی کیلئےجاری لائسنس منسوخی کافیصلہ بھی کیا گیا ہے،لائسنس منسوخی کیلئےقواعد وضوابط کےمطابق کارروائی شروع کرنیکی منظوری دی گئی ہے،لائسنس منسوخی بارےتمام قواعدوضوابط کو مکمل کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل،خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں کانقصان پہنچایاگیا۔
بغیربڈنگ اوراوپن آکشن کےذریعےمن پسندکمپنیوں کولائسنس جاری کئےگئے،32کمپنیوں کولائسنس کااجراءکیاگیا ،24کمپنیوں کولائسنس کااجراابھی آفرسٹیج پرہے،کان کنی کیلئے لائسنس جاری کرنےکےعمل کوشفاف بنانےکےاقدامات کی منظوری دی گئی ہے،کان کنی کیلئے لائسنس کااجراء اوپن آکشن کے ذریعے کیاجائے گا،کابینہ نےپنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی۔
ضرور پڑھیں :لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ ،رینجرزطلب
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کو پیپرلیس کرنے کا حکم دیا ہے،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محکموں کوپیپرلیس کرنےکیلئےجامع پلان مرتب کیاجائے،سمریوں کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔