بھارت: کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں مودی سرکاری کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012ء سے فروری 2023ء تک 1403 کسانوں نے خودکشی کی اور اس میں ریاست پنجاب سرفہرست ہے۔
پنجاب میں مجموعی طور پر 314 کسانوں نے خودکشی کی اور گزشتہ سال یہاں 25 روز کے اندر 14 کسانوں نے خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کے صحافت دشمن اقدامات نے بھارت میں معلوماتی خلاء پیدا کردیا، نیویارک ٹائمز
اس کے بعد ریاست ہریانہ ہے جہاں پچھلے 5 سالوں میں کم از کم 23 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
کسان حکومتی قرضوں اور معاشی مشکلات کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکاری کو اس پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
کانگریس پنجاب کے صدر امرندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کیا مودی سرکار کسانوں کو اس بات کی سزا دی رہی ہے کہ انہوں نے آپ کو ووٹ دیا؟ حکومت نے جو وعدے کیے ان کو نہیں نبھا رہی جس سے کسانوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔