(احمد منصور) برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ برزل پاس اکتوبر سے اپریل تک برفباری کے باعث بند رہتا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے منفی 30 ڈگری میں جانفشانی سے کام مکمل کیا۔ علاقہ مکینوں نے اس کٹھن کام کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور، فوج اور عوام کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے،61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کیلئے صرف یہی راستہ میسر ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ے موسم خوشگوار ، شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا
برزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہو تا ہے۔