پی ایس ایل 8: ایمازونز نے ویمنز لیگ اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے دوران ہونے والی نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے 1-2 سے جیت لی، آخری میچ میں ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے ہرا دیا۔
پی ایس ایل میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن لیگ کے تیسرے نمائشی میچ میں ایمازونز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 218 رنز بنائے۔
ایمازونز کی کپتان بسمہ معروف نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
ٹیم کے بڑے ٹوٹل میں تجربہ کار بلے باز ڈینی ویاٹ نے 43 اور ٹیمی بیمونٹ نے 39 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
سپر ویمنز کی ایمن انور نے 2 جبکہ چماری اتھاپتو، ندا ڈار، ام ہانی اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
???? AMAZONS WIN THE SERIES 2️⃣-1️⃣ ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
Another high-scoring contest in Rawalpindi as Super Women could not cross the line despite the Chamari Athapaththu show ????#LevelPlayingField pic.twitter.com/JPGkH8J28Y
219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سپر ویمنز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔
سپر ویمنز کی سری لنکن بیٹر چماری اتھاپتو نے 60 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم یہ ان کی یہ اننگ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔
ایمازونز کی فاطمہ ثناء نے 3 اور ڈینی ویاٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں سپر ویمنز نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ایمازونز نے کامیابی سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔