عمران خان کا امریکی رکن کانگریس سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ٗعمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
ضرور پڑھیں :بھارت: کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
ڈاکٹر آصف نے چند روز قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیا تھا۔