ماریہ بی کی قبرستان میں فوٹوشوٹ پر معافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے معافی مانگ لی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے برانڈ کے فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے متنازعہ پوسٹ پر معافی مانگی اور لکھا ہے کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ ہمارے برینڈ کے لیے حالیہ شوٹ کی منصوبہ بندی اور اس کی شوٹنگ ایک پروڈکشن ہاؤس نے کی تھی اور اس کا مقصد بہاولپور میں ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے لانا تھا ‘۔
View this post on Instagram
ماریہ بی نے لکھا کہ ’ شوٹنگ کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے بعد شائع کیا گیا تاہم ہمیں اس مقام کی اہمیت اور تقدس کے بارے علم نہیں تھا ‘۔
مزید پڑھیں: سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں:محسن نقوی
ڈیزائنر ماریہ بی نے لکھا کہ ’ ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس غلطی کی نشاندہی کی اور ہم نے تمام مواد کو ہٹا کر فوری کارروائی کی ہے، ہم ان تمام لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اس ناخوش گوار واقعے سے قابل فہم تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ماریہ بی سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔