دنیا بھر میں آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم کی 40 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(تنزہ حیدر) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ منفرد انداز میں گانے گا کر سب کو اپنا دیوانہ بنانے والے عاطف اسلم چالیس برس کے ہوگئے ہیں۔
سروں بھری آواز سے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بننے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے اور ڈویژنل پبلک اسکول میں داخلہ لیا اور میٹرک کے بعد ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔
کالج کے زمانے سے ہی عاطف اسلم کو گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔ 2004 سے اپنے کریئر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے عاطف اسلم دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی دنیا پر چھاگئے ۔
عاطف اسلم کے پہلے البم کے گانے سپرہٹ ہوئے، عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، دو ہزار گیارہ میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول “میں کام کیا ۔
انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کیلئے گانے گائے جبکہ جنتا بھائی کی لواسٹوری میں وہ خصوصی طور پر نظر آئے، گلوکار عاطف کی شاندار اور منفرد آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: شکیب الحسن نے غصے میں پرستار کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل
عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا، بھیگی یادیں، احساس، ماہی وے، تُو جانے نہ اور مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہیں۔