(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کا پنجاب کےانتخابات کےحوالےسےاہم فیصلہ سامنےآیا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی قومی اسمبلی کے امیدواروں کوکاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔
پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی کےامیدوارصوبائی انتخاب میں اتاردئیےہیں۔پیپلزپارٹی کےقائم مقام صدرپنجاب کاکہنا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈرزبھی کاغذات نامزگی جمع کرائیں گے۔
ضرور پڑھیں :رمضان کی آمد سے قبل ہی ناجائزمنافع خور میدان میں آگئے
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزگی کی وصولی بھی شروع ہوگئی ہے۔امیداوارکاغذات نامزگی 15مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے راجا حنیف ،پی ٹی آئی کے اعجازجازی نے کاغذات حاصل کرلیے۔14مارچ کے بعد کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔پنجاب میں صوبائی نشستوں پر پولنگ 30اپریل کوہوگی۔