پیلے آئی فون کی سوشل میڈیا پردھوم

Mar 12, 2023 | 14:47:PM
ایپل (Apple)نے موسمِ گرما (Summer Season)کی مناسبت سے پیلی رنگت (Yellow)والے آئی فون کا اعلان کیا ہے جوآئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔ ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو‘ کا نام دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایپل (Apple)نے موسمِ گرما (Summer Season)کی مناسبت سے پیلی رنگت (Yellow)والے آئی فون کا اعلان کیا ہے جوآئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔ ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو‘ کا نام دیا ہے۔ 

پیلےآئی فون کیلئے دلچسپی رکھنے والے صارفین کیلئے اب اس کی پری آرڈراوربکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔

ایپل مارچ کے مہینے میں اکثر نئے رنگ والے فون پیش کرتا ہے تاہم اس بار شوخ پیلے رنگ کا فون پیش کیا گیا ہے جس کی پشت اوراوراطراف کو زردی مائل سنہرا بنایا گیا ہے۔ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو’ کا نام دیا ہے۔ تاہم 14 مارچ سے ان کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ امریکہ سمیت کئی ممالک میں لوگ اس فون کی پری آرڈر بکنگ کراسکتے ہیں۔

ایپل نےاس فون کے لیے صارفین کو بہت سی ترغیبات بھی دی ہیں جن سے وہ مستفید ہو سکتے ہیں۔ان میں 800 ڈالرکا کریڈٹ اورٹی موبائل اورویراژن کمپنیاں 400 ڈالر کی رعایت بھی دے رہی ہیں۔ لیکن یہ ہمیشہ ہی سیل فون کمپنیوں کا ایک حربہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابات :پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

ایپل نے باضابطہ طور پر پیلے فون کے لیے ایک میچنگ سلیکون کیس بھی بنایا ہے جس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے جسے آپ براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس کا رنگ دیکھا ہے اسے پکے ہوئے کیلے یا شوخ لیموں سے تعبیر کیا ہے۔

تاہم اندرسے اس کی ساری تفصیلات وہی ہیں۔ یعنی اے 15 بایونک پروسیسرنصب ہے۔ سامنے دو کیمرے لگے ہیں،اور12میگاپکسل کیمرہ سامنے کی جانب ہیں اورفیس آئی ڈی ان لاکنگ کی سہولت موجود ہے۔