(علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے زیر صدارت صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس ہوا جس میں عہدیداران کو عوامی ریلیف اور مزید زیادہ سہولتیں دینے کا ٹاسک سونپا دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ماہ صیام میں مفت آٹے کی فراہمی کے خصوصی پیکیج کی خود نگرانی کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ لا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت حقیقی ریلیف دینے کیلئے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لارہی، اس پیکیج پر بہترین طریقے سےعملدرآمد کرانا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں،محسن نقوی
اجلاس میں عوامی ریلیف کے متفرق اقدامات زیر بحث لائے گئے۔
جیسے صوبے بھر میں جعلی زرعی ادویات تیار اور فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسی طرح پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کیلئے دفتری اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گنے کے کاشتکارو ں کوجلد از جلد ادائیگیوں کی ہدیات بھی جاری کیں۔