(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام علاقائی تنظیمیں صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں، لیگی رہنما کاکہناتھا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا،ان کاکہناتھا کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں۔
مزید تفصیل پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا