1973 کے آئین کے تحت 10 الیکشن ہوئے سب چوری ہوئے ، شاہد خاقان عباسی

Mar 12, 2023 | 18:59:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین 50 سال کا ہو گیا ہے،آئین کی کونسی شق ایسی ہے جو ہم نے نہ توڑی، 1973 کے آئین کے تحت 10 الیکشن ہوئے سب چوری ہوئے ۔
کراچی میں ری امیجنگ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہر شخص پریشان ہے یہ کیفیت زندگی میں نہیں دیکھی، ہر شخص سوال کررہاہے، حل کیسے نکلے گا،معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا،ان کاکہناتھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے موجودہ یا گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے نہیں،یہ سب غلط فیصلوں کے تسلسل، آئین شکنی کا نتیجہ ہے، آج کا نوجوان مایوس ہے یہ سب سے خطرناک ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ معیشت کو ملکر بہتر کرلیں گے،میں بھی اس نظام کا 35 سال حصہ رہا ، خود کو بھی ملزم سمجھتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ اس نہج پر پہنچے ہیں تو صفائی کی بجائے قبول کریں سب شریک ہیں،آئین اس سال 50 سال کا ہو جائے گا، کونسی شق ہے جو ہم نے نہ توڑی،جتنا مفصل آئین پاکستان کا ہے کسی ملک کا نہیں،اس کے باوجود ہر وقت اس کی تشریح کرتے رہتے ہیں،ہر آئینی عہدے کا حلف بھی آئین میں تحریرہے، سوال یہ ہے کیا ہم نے اس حلف کی پاسداری کی؟

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق پنجاب کے اکثریتی حلقوں میں الیکشن لڑےگی، چودھری سالک حسین

مزیدخبریں