رمضان اور شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر

Mar 12, 2023 | 19:31:PM
رمضان اور شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر
کیپشن: چاند (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان جبکہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی، مملکت میں روزہ  ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے تاہم یو اے ای کی فلکیاتی سوسائٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیںسعودی قومی پرچم بنانیوالے خطاط انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے مطابق  مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جبکہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا  ، سعودی عرب اور ایران 2ماہ کے اندر اندر ایک دوسرے ملک میں سفارتخانے کھولنے کا عمل مکمل کر لیں گے ، دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ 

 چین ،ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان اچھے تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے جواب میں تینوں ممالک اعلان کرتے ہیں کہ سعودی مملکت اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا شامل ہے ، دو ماہ کے دوران دونوں ممالک سفارتی تعلقات کیلئے سفارتخانے کھولیں گے جبکہ چین،ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔