تحریک انصاف کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، اجازت کیلئے کو درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کل دوبارہ انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے ریلی نکالی جائے گی ،ریلی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا جو زمان پارک سے داتا دربار جائے گی ۔
ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے سٹیشن اورداتا دربار پہنچے گی ،صدر لاہور امتیاز شیخ نے کہاہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے، ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ،درخواست میں 13 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی، 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا، کنونشن کیلئے پولیس نے انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی، یہ رویہ جانبدارانہ ہے۔
درخواست کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ نے آج کیلئے پابندی کا اعلان کیا، 13 مارچ کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے کوئی پابندی نہیں لگائی، الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے، ریلی میں بطور سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکورٹی مہیا کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیا