خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پیر کو ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے ، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور کر م میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے ، جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے، مری گلیات میں شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیا