(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں مقروض باپ کے ہاتھوں جلنے والا بچہ 7 روز زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق باپ کی جانب سے 3 بچوں کا جلانے کا واقعہ 5 مارچ بروز بدھ کو پیش آیا تھا جہاں نارتھ کراچی میں حالات کے مارے شخص نے اپنے بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد خود کو بھی جلا لیا تھا، بری طرح جھسلنے کی وجہ سے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرین میں عارف، 5 سالہ بیٹی حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 3 سالہ غلام حسین شامل ہیں، بچوں کا باپ چند دن پہلے ہی دم توڑ گیا تھا تاہم آج ایک بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
مزید پڑھیں: گلوکار انزی ڈی ایکس کا ماہ رمضان کی مناسبت سے کلام ’یا محمد ﷺ‘ ریلیز
دوسری جانب خود سوزی کرنے والے شخص کے سوتیلے بیٹے امان کا کہنا تھا کہ جھلسنے والے تینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں، متاثرہ بچوں کی والدہ کا 8 ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد یہ تمام ہمارے ساتھ ہی رہتے تھے۔