وفاقی وزراء کو قلمدان مل گئے،محسن نقوی وزیرداخلہ ہوں گے

Mar 12, 2024 | 09:16:AM
وفاقی وزراء کو قلمدان مل گئے،محسن نقوی وزیرداخلہ ہوں گے
کیپشن: وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں شامل وزرا ءکو قلمدان سونپ دیے گئے۔اسحاق ڈار وزیرخارجہ ،محسن نقوی وزیرداخلہ، خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری، جام کمال خان وزیرتجارت اور اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حلف اٹھایا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی ہوا۔کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے، اس کے علاوہ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔ قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افئیرز  اور ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار وزیرخارجہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری، جام کمال خان وزیرتجارت اور اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اضافی چارج بھی علیم خان کے پاس ہو گا۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وزیرمحسن نقوی کون ہیں؟

عطا تارڑ وزیراطلاعات اور نشریات ہوں گے، رانا تنویر حسین وزیر صنعت و پیداوار ، خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے اور انہیں وزارت انسانی حقوق کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

مصدق ملک وزیر پیٹرولیم ہوں گے، وزارت پاور کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔چوہدری سالک حسین کو وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی تفویض کی گئی ہے جبکہ امیر مقام سیفران کے وزیر ہوں گے اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔

محمد اورنگزیب وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ ریونیو کا اضافی چارج بھی انہی کے پاس ہوگا۔احد چیمہ کو وزارت اقتصادی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی احد چیمہ کے پاس ہوگا جبکہ سید محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان تفویض کیا گیا تاہم وزارت انسداد منشیات کا اضافی چارج بھی ان کو دیا گیا ہے۔