(ملک اشرف) رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کار تبدیل کردئیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ، سیشن اور سول عدالتوں میں آج سے نئے عدالتی اوقات کار نافذ کئے جائیں گے ،لاہور ہائیکورٹ میں پیر سے جمعرات تک صبح 9بجے سے ڈیڑھ بجے تک سماعت ہوگی،پیر سے جمعرات تک صبح 11 سے ساڑھے 11بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان؛ گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
اس کے علاوہ ہائیکورٹ میں جمعہ کے روزصبح 9بجے سے ساڑھے 12 بجے،سول وسیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے جبکہ جمعہ کے روز صبح 9بجے سے 1بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔