رمضان المبارک کے پہلے روزے بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Mar 12, 2024 | 09:59:AM

(فاطمہ عارف، فاروق احمد) ملک کے پیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی شہر لاہور کا موسم کھل اٹھا، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم خوشگوار رہے گا  جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں آلودگی کی شرح میں کمی ، ائیر کوالٹی انڈیکس 189ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8 ڈی ایچ اے 263،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 299ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ204،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 293 ریکارڈ کیا گیا ہے۔  عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

دیربالا میں گذشتہ برف باری کی وجہ سے کمراٹ کالام روڈ مکمل طور پر سلائیڈنگ برف پانی تودے گرنے سے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ عوام پیدل اشیائے خوردونوش لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرک انتظامیہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ سلائیڈنگ گلیشئر گرنے سے کالام کمراٹ روڈ مکمل طور پر غائب ہے۔

دوسری جانب بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش جبکہ زیارت، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پیر کے روز بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی،  قومی شاہراہ پر سیلابی ریلوں کی زد میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی کچے مکانات گرگئے، ریلوے ٹریک پر پانی آنے سے کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پیر کے روز بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی،  قومی شاہراہ پر سیلابی ریلوں کی زد میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا، تاہم بلوچستان، بالائی سندھ ،جھنگ،لاہور اور بگروٹ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

مزیدخبریں