پشاور، پولیس موبائل پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مچنی کے گیٹ پر پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں دو پولیس ہلکار شہید ہوگئے جبکہ واقعے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے۔
دوسری جانب آج صبح دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی، جنازے میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید سپاہیوں کوسلامی دی۔
یہ بھی پڑھیے: ملتان، گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔