رمضان کا تحفہ ،آڑو کا شربت کیسے بناتے ہیں؟

Mar 12, 2024 | 10:31:AM
 آڑو کا شربت میٹھے اور خوشبودار پھلوں کے ذائقے کو دہراتا ہے۔ آئیے  آڑو کا شربت بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آڑو کا شربت قدرتی چینی کے ساتھ میٹھا ہوتا ہے۔یہ وٹامن سی اور غذائی فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں اور بیک وقت دیگر وٹامنز اور معدنیات، خاص طور پر پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں. اس کے علاوہ پیلے آڑو میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو جسم وٹامن اے کی کمی پوری کرتا ہے۔ آئیے  آڑو کا شربت بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔

اجزاء: 

آڑو ایک سیر، چینی ڈیڑھ سیر، پانی ایک سیر۔

ترکیب:

آڑو چھیل کر اُس کے ٹکڑے کرلیں اور اندر سے گٹھلی نکال دیں- اب چینی کو پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور جوش آنے پر آڑو اس میں ڈال دیں۔ 2-4منٹ پکنے دیں۔ جب آڑو گل جائیں تو اُتار لیں۔ اُتارنے سے پہلے دیکھ لیں کی شربت ایک تار کا ہوگیا ہے۔ اب اُسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے پر اس کو باریک کپڑے سے چھان لیں اور خشک بوتلوں کو اس شربت سے بھر لیں۔