وزیراعلیٰ مریم نواز نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دیدی

Mar 12, 2024 | 10:35:AM

(24 نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنائے جانے کی مظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی،ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور میں  ان پراجیکٹس کا آغاز جلد ہوگا جب کہ مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کیلئے آمادگی ظاہر کردی  ہے۔

دوران اجلاس مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے اور لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز اوربس اسٹینڈزپرترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

اس موقع پر  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام نے  شرکت کی۔

مزیدخبریں