آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوجائیں گے:وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نوحلف یافتہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے رسمی درخواست کرنے والا ہے،توقع ہے آئی ایم ایف اسٹاف کے ساتھ یہ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوجائیں گےکیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیرہے۔
ایوان صدرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال 2024 ایک مشکل سال ہوگا لیکن جلد تمام مسائل پر گفتگو کیلئے میڈیا کے ساتھ بیٹھیں گے، بریفنگ لے کر بات کروں گا، اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلا ت کے حل کیلئے استعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ