مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی، اسرائیل صورت حال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے

Mar 12, 2024 | 11:30:AM

(ویب ڈیسک) اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے رمضان المبارک میں بھی مسجد اقصی اور یروشلم میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صورت حال کو دھماکہ خیزی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ایمن صفادی نے اس امر کا اظہار پیر کو پہلے روزے کے موقع پر کیا ہے۔

اردنی وزیر خارجہ کے ان خیالات کو سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 67 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا ان کا ملک اسرائیل کی طرف سے پابندیاں لگانے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران بھی مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کو روکنے کے اقدامات اور مسلمانوں پر پابندیاں عبادات پر پابندیاں لگانا ہے۔ جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں