(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا، فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے، محسن نقوی
اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ اپنی قوم کیلئے جتنا ہوسکا کروں گا، اس مشکل وقت میں تنخواہ نہیں لوں گا۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اپنےعہدے کا چارج سنبھال چکے ہیں، حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔