اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا

Mar 12, 2024 | 16:18:PM

( 24 نیوز )ماہ رمضان کے پہلے روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوگیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ملاجلا رجحان رہا,  تاہم  بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 801 پر آگیا,کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1194 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 64 ہزار 664  رہی۔

آج بازار  میں 32 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کےکاروبار کی مالیت 10.85 ارب  روپے رہی , مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپےکم  ہوکر 9 ہزار  228 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مزیدخبریں