(24 نیوز )پی ایس ایل سیزن نائن کے 30ویں میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا سرپرائز ملا ہے ، مشکوک ایکشن کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے سپنر عثمان طارق آج کا میچ کھیلیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان طارق کو بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی بھی طلب کیا گیا تھا،نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لےکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں,
عثمان طارق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرلیا ہے ,ملتان سلطان کے خلاف میچ میں عثمان طارق آج ٹیم کو دستیاب ہوں گے,عثمان طارق کا بولنگ کراچی کنگز کے خلاف 6 مارچ کو پنڈی کرکٹ مشکوک قرار دیا گیا تھا ,عثمان طارق دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں,سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے کر اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کیا تھا.
یہ بھی پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی کے باعث پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن مارچ میں نہیں ہو گا