(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی ناہلی کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکونوٹس جاری کردیا، درخواست کی ابتدائی سماعت میں وکیل مقدمہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی،زمین کے اصل مالک آصف خان تھے،علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔
علی امین گنڈا پور نے غلط بیانی کی جس پر وہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں،الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا،علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری نے عوام کے دل جیت لیے ،صدر بنتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ جا ن کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں