کراچی: ناجائز منافع خوروں کیخلاف مہم کا آغاز، 148 گراں فروشوں پر ساڑھے 9 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں رمضان کا پہلا روز ناجائز منافع خوروں پر بھاری گزرا، 148 گراں فروشوں پر ساڑھے 9 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے دن ہی گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی، آج 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع جنوبی میں 31 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 94 ہزار روپے، ضلع شرقی میں 19 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے، ضلع غربی میں 34 منافع خوروں پر 1 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کی حلف برداری، کتنے وزراء اور مشیر شامل؟ کس کس کو کونسا قلمدان سونپا گیا؟ جانیے
اسی طرح ضلع وسطی کراچی میں 11 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 47 ہزار، ضلع ملیر میں 29 گراں فروشوں 53 ہزار، ضلع کورنگی میں 8 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 10 ہزار اور ضلع کیماڑی میں 16 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔