خیبرپختونخوا میں "صحت کارڈ" پر مفت علاج کی سہولت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبر پختونخوا میں آج یکم رمضان المبارک سے "صحت کارڈ" پر مفت علاج کی سہولت بحال کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں تقریباً ایک سال بعد " صحت کارڈ" پر مف علاج کی سہولت بحال کر دی گئی ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت کو بحال کیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پر خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت نومنتخب حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کی جانب پہلا قدم ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےعمران خان کے نظریے کے مطابق تحریک انصاف دور حکومت میں عوام کی فلاح کیلئے شروع کیے گئے تمام منصوبوں کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے گا، پی ڈی ایم اور کٹھ پتلی نگران حکومت نے عوام سے عمران خان کی فراہم کردہ تمام سہولیات چھین کر تکلیف دہ مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کو مرنے پر مجبور کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی بحالی کا عملی اقدام علی امین گنڈا پور کے عوامی وزیر اعلیٰ ہونے کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پرپناہ گاہوں کی بحالی کے ذریعے مزدور طبقے کیلئے سحرو افطار کے خصوصی اہتمام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کی روشنی میں بہت جلد خیبرپختونخوا حکومت کی کاوشوں سے صوبے کو حقیقی فلاحی ریاست کے تصور پر ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ماہ صیام کے دوسرے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی